Maktaba Wahhabi

96 - 99
33 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر درود سلام پڑھنے کے بعد قرآن مجید کی آیت وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذْ ظَلَمُوْا اَنْفُسَہُمْ تلاوت کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے استغفار کی درخواست کرنا۔ 34 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کے موقع پر بجاہ محمد اشفنی یا اللّٰه کہنا یا اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ، وسیلے ،واسطے ، ذریعے میری دعا قبول فرما کہنا۔ 35 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر دعا کرتے وقت الشفاعۃ یا رسول اللّٰه الامان یا رسول اللّٰه التوسل بک یا رسول اللّٰه وغیرہ کہنا۔ 36 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر قرآن خوانی یا نعت خوانی کا اہتمام کرنا۔ 37 قبر مبارک کی زیارت کے و قت یہ عقیدہ رکھنا کہ جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حیات طیبہ میں خدمت اقدس میں حاضر ہونے والوں کی گزارشات سنتے تھے ، اسی طرح میری گزارشات سن رہے ہیں۔ 38 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کے وقت یہ عقیدہ رکھنا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ،قبر مبارک پر حاضر ہونے والے لوگوں کے احوال و اعمال اور نیتوں سے واقف ہیں۔ 39 مدینہ منورہ جانے والوں کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام بھجوانا۔ 40 دعا کرتے وقت اپنا رخ قبلہ کی بجائے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی طرف کرنا۔
Flag Counter