Maktaba Wahhabi

110 - 175
عَنْ مَسْرُوْقٍ قَالَ : سَأَلْنَا عَبْدَ اللّٰہِ عَنْ ہٰذِہِ الْاٰیَۃِ ﴿ وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ قُتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَمْوَاتًا بَلْ اَحْیَائٌ عِنْدَ رَبِّہِمْ یُرْزَقُوْنَ، ﴾ قَالَ : اَمَا اِنَّا قَدْ سَأَلْنَا عَنْ ذٰلِکَ ، فَقَالَ ((اَرْوَاحُہُمْ فِیْ جَوْفِ طَیْرٍ خُضْرٍ لَہَا قَنَادِیْلُ مُعَلَّقَۃٌ بِالْعَرْشِ تَسْرَحُ مِنَ الْجَنَۃِ حَیْثُ شَائَ تْ ثُمَّ تَاوِیْ اِلٰی تِلْکَ الْقَنَادِیْلُ فَاطَّلَعَ اِلَیْہِمْ رَبُّہُمِ اطَّلاَعَۃً فَقَالَ ہَلْ تَشْتَہُوْنَ شَیْئًا ؟ قَالُوْا : اَیَّ شَیْئٍ نَشْتَہِیْ وَ نَحْنُ نَسْرَحُ مِنَ الْجَنَّۃِ حَیْثُ شِئْنَا فَفَعَلَ ذٰلِکَ بِہِمْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَلَمَّا رَأَوْا اَنَّہُمْ لَنْ یُتْرَکُوْا مِنْ اَنْ یَسْأَلُوْا ، قَالُوْا یَا رَبِّ ! نُرِیْدُ اَنْ تَرُدَّ اَرْوَاحَنَا فِیْ اَجْسَادِنَا حَتّٰی نُقْتَلَ فِیْ سَبِیْلِکَ مَرَّۃً اُخْرٰی فَلَمَّا رَأَی اَنْ لَیْسَ لَہُمْ حَاجَۃٌ تُرِکُوْا )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت مسروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس آیت کا مطلب پوچھا ﴿ وَلاَ تَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ … الخ﴾ ’’جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے انہیں مردہ نہ سمجھو بلکہ وہ زندہ ہیں او راپنے رب کے ہاں رزق دیئے جاتے ہیں ۔‘‘ (سورہ آل عمران ، آیت نمبر169) تو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا ہم نے اس آیت کا مطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’شہیدوں کی روحیں سبز پرندوں کی شکل میں ایسی قندیلوں میں رہتی ہیں جو عرش الٰہی سے لٹکی ہوئی ہیں جب چاہتی ہیں جنت میں سیر کے لئے چلی جاتی ہیں۔ پھر ان قندیلوں میں واپس آجاتی ہیں ۔ ایک بار ان کے رب نے ان کی طرف توجہ فرمائی اور پوچھا ’’تمہاری کوئی خواہش ہے؟‘‘ شہداء کی ارواح نے جواب دیا ’’ہم جہاں چاہیں جنت کی سیر کرتی ہیں ہمیں او رکیا چاہئے؟‘‘ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ ان سے یہی سوال دریافت فرمایا ، پھر جب شہداء کی ارواح نے دیکھا کہ جواب دیئے بغیر چھٹکارا نہیں تب انہوں نے جواب دیا ’’اے ہمارے رب ! ہم چاہتی ہیں کہ ہماری ارواح کو ہمارے اجسام میں لوٹا دے یہاں تک کہ ہم تیری راہ میں دوبارہ قتل کی جائیں۔‘‘ جب اللہ تعالیٰ نے دیکھا کہ ان کی کوئی اورخواہش نہیں تو انہیں چھوڑ دیا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 84 شہادت کے وقت خون بہتے ہی شہید کے سارے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ مسئلہ 85 شہید کو شہادت کے وقت جنت میں اس کا مقام دکھایاجاتا ہے۔ مسئلہ 86 شہید قیامت کے روز اپنے قریبی اعزہ میں سے ستر افراد کی
Flag Counter