Maktaba Wahhabi

100 - 175
فَضْـــلُ الْجِـــہَادِ فِیْ غَزْوِ الْہِنْدِ ہندوستان کے خلاف جہاد کی فضیلت مسئلہ 64 ہندوستان کے خلاف جہاد کرنے والے مجاہدین کو اللہ تعالیٰ نے جہنم سے بچانے کا وعدہ فرمایا ہے۔ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((عِصَابَتَانِ مِنْ اُمَّتِیْ اَحْرَزَہُمُ اللّٰہُ مِنَ النَّارِ عِصَابُۃٗ تَغْزُو الْہِنْدَ وَ عِصَابَۃٌ تَکُوْنُ مَعَ عِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ عَلَیْہِ السَّلاَمِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ[1] (صحیح) حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ، سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میری امت کی دو جماعتوں کو اللہ تعالیٰ آگ سے بچائے گا ایک وہ جماعت جو ہندوستان کے خلاف جہاد کرے گی اور دوسری وہ جماعت جو حضرت عیسی بن مریم علیہ السلام کا ساتھ دے گی۔‘‘ (جب وہ قیامت کے قریب دوبارہ دنیا میں تشریف لا کر دجال کے خلاف جہاد کریں گے۔) اسے احمد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter