Maktaba Wahhabi

99 - 175
ہوگئیں۔‘‘ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 62 رزق کے مختلف دروازوں میں سے ایک دروازہ جہاد ہے۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عنہما عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ (( جُعِلَ رِزْقِیْ تَحْتَ ظِلِّ رُمْحِیْ وَ جُعِلَ الذِّلَّۃُ وَالصِّغَارُ عَلٰی مَنْ خَالَفَ اَمْرِیْ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میرا رزق میری نیزے کے نیچے ہے اور جوشخص میرے حکم کی خلاف ورزی کرے (یعنی اسلام نہ لائے) گااس پر ذلت اور رسوائی (جزیہ) ڈالی گئی ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 63 جہاد سے فارغ ہونے کے بعد گھر واپس پہنچنے تک مجاہد کو مسلسل جہاد کا ثواب ملتا رہتا ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( قَفْلَۃٌ کَغَزْوَۃٌ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جہاد سے واپسی (ثواب میں) جہاد کے برابر ہے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter