Maktaba Wahhabi

131 - 175
جانور اور دیگر سامان حرب حاصل کرنے پر خرچ فرمادیتے۔اسے بخاری نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 131 گھوڑے دوڑانے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دلچسپی۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عنہما اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم سَابَقَ بَیْنَ الْخَیْلِ الَّتِیْ لَمْ تُضَمَّرْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے گھوڑوں کی دوڑ کروائی جو گھوڑے دوڑ کے لئے تیار نہیں کئے گئے تھے۔اسے بخاری نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 132 جہاد کی نیت سے پالے گئے گھوڑے خیر وبرکت کا باعث ہیں۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر51کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 133 جہاد کی نیت سے پالے گئے گھوڑے کا چارہ،پانی ،لید اور پیشاب قیامت کے روز نیکی کے پلڑے میں ڈالا جائے گا۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر50کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 134 اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اس سے غفلت برتنے کی مذمت۔ عَنِ ابْنِ عُقْبَۃُ ابْنِ عَامِرْ عَنِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ مَنْ عَلِمَ الرَّمْیَ ثُمَّ تَرَکَہُ فَلَیْسَ مِنَّا اَوْ قَدْ عَصَی ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو شخص تیر اندازی سیکھنے کے بعد تیر اندازی چھوڑ دے وہ ہم میں سے نہیں یا فرمایا اس نے گناہ کا ارتکاب کیا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیاہے۔
Flag Counter