Maktaba Wahhabi

161 - 175
اَنْتَ عَضُدِیْ وَ نَصِیْرِیْ بِکَ اَحُوْلُ وَ بِکَ اَصُوْلُ وَ بِکَ اُقَاتِلُ)) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جنگ کرتے تو فرماتے ’’اے اللہ! تو ہی میرا بازو ہے تو ہی میرا مددگار ہے تیری توفیق سے ہی میں چلتا پھرتا ہوں ، تیری ہی مدد سے ہی حملہ کرتا ہوں اور تیرے سہارے پرہی لڑتا ہوں۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 204 دشمن پر حملہ کرتے وقت نعرہ تکبیر بلند کرنا مستحب ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : صَبَّحَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم خَیْبَرَ وَ قَدْ خَرَجُوْا بِالْمَسَاحِیْ عَلٰی اَعْنَاقِہِمْ فَلَمَّا رَأَوْہُ قَالُوْا : ہٰذَا مُحَمَّدٌ وَالْخَمِیْسُ مُحَمَّدٌ وَالْخَمِیْسُ ، فَلَجَأُوْا اِلَی الْحِصْنِ فَرَفَعَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَدَیْہِ وَقَالَ ((اَللّٰہُ اَکْبَرُ ، خَرِبَتْ خَیْبَرُ اِنَّا اِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَۃِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحَ الْمُنْذَرِیْنَ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[2] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت خیبر (حملہ کرنے کے لئے) پہنچے ، اس وقت یہودی اپنی گردنوں پر کدالیں اٹھائے ہوئے (خیبر سے) نکل رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر کہنے لگے ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کا لشکر آگئے ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کا لشکرآگئے۔‘‘ چنانچہ بھاگ کر قلعہ بند ہوگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا ’’اللہ اکبر ، خیبر تباہ ہوا ہم جب کسی قوم کی بستی پر دھاوا بولتے ہیں تو (جنگ کے لئے) خبردار کی گئی اس قوم کی صبح بڑی منحوس ہوتی ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 205 دوران جنگ مجاہدین دشمن کے گھیرے میں آجائیں تو درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّص قَالَ : قُلْنَا یَوْمَ الْخَنْدَقِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! ہَلْ مِنْ شَیْئٍ نَقُوْلُہٗ فَقَدْ بَلَغَتِ الْقُلُوْبُ الْحَنَاجِرَ ، قَالَ نَعَمْ ! ((اَللّٰہُمَّ اسْتَرْعَوْرَاتِنَا وَ اَمِِنْ رَوْعَاتِنَا)) قَالَ فَضَرَبَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ وُجُوْہَ اَعْدَئِہٖ بِالرِّیْحِ فَہَزَمَہُمُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بِالرِّیْحِ ۔رَوَاہُ اَحْمَدُ[3] (صحیح)
Flag Counter