Maktaba Wahhabi

163 - 175
مسئلہ 208 کافروں کے حملہ کی وجہ سے مجاہدین کی نماز ضائع ہوجائے تو کافروں کے لئے یوں بددعا کرنی چاہئے۔ عَنْ عَلِیٍ ّرضی اللّٰه عنہ : قَالَ لَمَّا کَانَ یَومُ الْاَحْزَابِ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَلأَ اللّٰہُ بُیُوْتَہُمْ وَ قُبُوْرَہُمْ نَارًا شَغَلُوْنَا عَنِ الصَّلاَۃِ الْوُسْطٰی حَتّٰی غَابَتِ الشَّمْسُ)) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ احزاب کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مشرکین کے لئے یوں) بددعا فرمائی ’’اے اللہ ! ان کے گھر اور قبریں آگ سے بھر دے انہوں نے ہمیں درمیانی نماز (نماز عصر) نہ پڑھنے دی یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 209 دوران جنگ مسلمانوں کو اپنی نمازوں میں کفار اور مشرکین کے لئے درج ذیل دعا مانگنی چاہئے۔ عَنْ عَطَائٍ رَحِمَہُ اللّٰہُ اَنَّہٗ سَمِعَ عُبَیْدَ بْنَ عُمَیْرٍ رَحِمَہُ اللّٰہُ یُوْثِرُ عَنْ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رضی اللّٰه عنہ فِی الْقُنُوْتِ ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَ اَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِہِمْ وَاصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِہِمْ وَانْصُرْہُمْ عَلٰی عَدُوِّکَ وَ عَدُوِّہِمْ اَللّٰہُمَّ الْعَنْ کَفَرَۃَ اَہْلَ الْکِتَابِ الَّذِیْنَ یُکَذِّبُوْنَ رُسُلَکَ وَ یُقَاتِلُوْنَ اَوْلِیَائَ کَ اَللّٰہُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِہِمْ وَ زَلْزِلْ اَقْدَامَہُمْ وَ اَنْزِلْ بِہِمْ بَأْسَکَ الَّذِیْ لاَ تَرُدُّہٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ )) رَوَاہُ الْمَرُوْزِیُّ فِیْ قِیَامُ اللَّیْلِ [2] حضرت عطا رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عبید بن عمیر رحمۃ اللہ علیہ کو ذکر کرتے ہوئے سنا کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے قنوت میں یہ دعا مانگی ’’یا اللہ! مومن مردوں اور مومن عورتوں کو مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بخش دے ان کے دلوں میں الفت ڈال دے اور ان کی آپس میں اصلاح فرمادے، اپنے اور ان کے (مشترکہ ) دشمن کے خلاف ان کی مدد فرما ، اے اللہ! اہل کتاب میں سے ان کافروں پر اپنی لعنت فرما، جو تیرے رسولوں کو جھٹلاتے ہیں تیرے دوستوں سے جنگ کرتے ہیں، اے اللہ ! ان کے معاملات میں اختلاف ڈال دے ، ان کے قدم ڈگمگا دے اور ان پر ایساعذاب نازل فرما جسے تو مجرم لوگوں سے پھیرتا نہیں۔‘‘ اسے مروزی نے قیام اللیل میں روایت کیا ہے۔
Flag Counter