Maktaba Wahhabi

71 - 175
عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنَّہَا قَالَتْ : خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قِبَلَ بَدْرٍ فَلَمَّا کَانَ بِحَرَّۃِ الْوَبَرَۃِ اَدْرَکَہٗ رَجُلٌ قَدْ کَانَ یَذْکُرُ مِنْہُ جُرْأَٔۃٌ وَ نَجْدَۃٌ فَفَرِحَ اَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم حِیْنَ رَأَوْہُ فَلَمَّا اَدْرَکَہٗ قَالَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم جِئْتُ لِاَتَّبِعَکَ وَ اُصِیْبَ مَعَکَ قَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ )) قَالَ : لاَ ، قَالَ ((فَارْجِعْ فَلَنْ اَسْتَعِیْنُ بِمُشْرِکٍ )) قَالَتْ : ثُمَّ مَضٰی حَتّٰی اِذَا کُنَّا بِالشَّجَرَۃِ اَدْرَکَہُ الرَّجُلُ فَقَالَ لَہٗ کَمَا قَالَ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَمَا قَالَ اَوَّلَ مَرَّۃً قَالَ ((فَارْجِعْ فَلَنْ اَسْتَعِیْنُ بِمُشْرِکٍ)) قَالَ : ثُمَّ رَجَعَ فَادْرَکَہُ بِالْبَیْدَائِ فَقَالَ لَہٗ کَمَا قَالَ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ((تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ )) قَالَ : نَعَمْ ، فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ ((فَانْطَلِقْ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کی طرف نکلے جب حرۃ الوبرہ (مدینہ سے چار میل کے فاصلہ پر ایک جگہ کانام) پہنچے تو ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا جس کی بہادری اور جرأت کا بڑا شہرہ تھا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے جب وہ شخص آپ سے ملا تو اس نے عرض کیا ’’میں اس لئے حاضر ہوا ہوں کہ آپ کے ساتھ چلوں او رجو کچھ ملے اس میں سے حصہ پاؤں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کیا تو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہے ؟‘‘ اس نے کہا ’’نہیں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’لوٹ جا میں مشرک کی مدد نہیں چاہتا۔‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے روانہ ہوگئے ۔ جب مقام شجرہ پرپہنچے تو وہ شخص پھر حاضر ہوا اور وہی کہا جو پہلے کہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی فرمایا جو پہلے فرمایا تھا کہ’’لوٹ جا میں مشرک کی مدد نہیں چاہتا۔‘‘ وہ شخص پھر لوٹ گیا اس کے بعد وہ پھر مقام بیداء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہی فرمایا جو پہلے فرمایا تھا ’’کیا تو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہے؟‘‘ اس بار اس نے کہا ’’میں ایمان رکھتا ہوں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تو پھر چلو۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : اگر کسی کافر یا مشرک سے حلیفانہ معاہدہ ہو تو اس سے مدد لینا جائز ہے۔
Flag Counter