Maktaba Wahhabi

59 - 94
۴: امام ابن ماجہ نے حضرت ابوسریحہ رضی اللہ عنہ [1] سے روایت بیان کی ہے،کہ انہوں نے کہا: ’’حَمَلَنِي أَہْلِیْ عَلَی الْجَفَائِ،بَعْدَ مَا عَلِمْتُ مِنَ السُّنَّۃِ،کَانَ أَہْلُ الْبَیْتِ یُضَحُّوْنَ بِالشَّاۃِ وَالشَّاتَیْنِ،وَالآنْ یُبَخِّلُنَا جِیْرَانُنَا۔‘‘[2] ’’میرے گھر والوں نے مجھے غلط روی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی،جب کہ مجھے اس سنت کا علم ہے،کہ[عہد رسالت میں]ایک گھر والے ایک یا دو بکریاں[قربانی کے لیے]ذبح کیا کرتے تھے اور اب اگر ہم ایسا کریں،تو ہمارے پڑوسی ہمیں بخیل ہونے کا طعنہ دینے لگتے ہیں۔‘‘ ۵: امام بیہقی نے عکرمہ سے روایت نقل کی ہے،کہ: ’’کَانَ أَبُوْہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰهُ عنہ یَجِیْئُ بِالشَّاۃِ،فَیَقُوْلُ أَہْلُہُ:’’وَعَنَّا‘‘،فَیَقُوْلُ:’’وَعَنْکُمْ۔‘‘[3] ’’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ[قربانی کے لیے]بکری لاتے،تو ان کے گھر والے کہتے تھے:’’اور ہماری طرف سے‘‘،تو وہ جواب میں فرماتے:’’اور[یہ]بکری تمہاری طرف سے[بھی]ہے۔‘‘
Flag Counter