Maktaba Wahhabi

40 - 55
[149] جب واپسی کا سفر اختیار کریں تو سواری پر بیٹھنے،راستے میں قیام کرنے،شہروں کو دیکھنے اونچائی پر چڑھنے اور زیریں جانب اترنے وغیرہ کی دعائیں کرتے آئیں اور جب اپنا شہر نظر آجائے تو یہ دعاء کریں : ((آئِبُونَ تَا ئِبُوْنَ عَابِدُوْنَ سَاجِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ)) (بخاری ومسلم) ’’ہم تو تائب ہوکر،سجدہ و عبادت گزاری کا عہد کرکے لوٹ آئے ہیں ،اور اپنے رب کی تعریفیں کرتے ہیں ۔‘‘ [150] اپنے گھر میں داخل ہونے سے پہلے ممکن ہو تو مسجد میں جاکر دورکعت نماز پڑھ لیں ۔(بخاری ومسلم) اور پھر یہ دعاء کرتے ہوئے اپنے گھرمیں داخل ہوجائیں : ﴿اَللّٰہُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ،بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَعَلٰی رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا﴾ (ابوداؤد) ’’اے اللہ!میں تجھ سے داخل ہونے،اور نکلنے کی جگہوں کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں ،تیرا نام لیکر ہم یہاں سے نکلے تھے اور اے ہمارے رب! تجھی پر ہمارا بھروسہ ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter