Maktaba Wahhabi

169 - 183
فضیلۃ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب حفظہ اللہ کی حیات وخدمات سے متعلق خصوصی گفتگو انٹرویو: حافظ محمد یونس اثری گذشتہ دنوں المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام علم جرح وتعدیل ،اور دفاع صحیحین سے متعلق ایک علمی دورہ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء وعلماء کی ایک کثیر تعداد نےشرکت کی ۔ اسی دورہ کے دوران موقع میسر آیا کہ شیخ حفظہ اللہ سے ان کی حیات ، تعلیمی مراحل اور علمی خدمات کے حوالے سے معلومات جمع کی جائیں ، شیخ صاحب نے اس پر رضامندی ظاہر کی اور ایک مختصر مجلس میں آپ نے اپنی حیات کے جن گوشوں سے پردہ اٹھایا اس کی تفصیل قارئین کے استفادہ کیلئے یہاں انٹرویو کی شکل میں پیش کی جاتی ہے ،ا للہ تعالیٰ شیخ کے علم وعمل میں برکت عطافرمائے ۔ یہ انٹرویو المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے ریسرچ فیلو جناب الشیخ حافظ یونس اثری صاحب نے کیا ۔ اللہ تعالیٰ موصوف کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے کہ وہ ان گراں قدر معلومات کا خزینہ ہم تک پہنچانے کا باعث بنے ۔ آمیں ۔ ( ادارہ ) سوال : شیخ صاحب اپنے نام و نسب کے حوالے سےکچھ معلومات فراہم کیجئے۔ الشیخ ارشاد الحق اثری صاحب : نام و نسب:ارشاد الحق بن غلام رسول بن عید بخش ۔ اس سے آگے پردادا کا نام ہمیں معلوم نہیں، اس وقت اتنی دلچسپی نہیں تھی کہ ہم اپنے پردادا کا نام پوچھتے۔ اب میں نے ایک کاپی میں اپنے جدی خاندان کے بارے میں کچھ لکھا ہے۔
Flag Counter