Maktaba Wahhabi

39 - 183
انکارِ حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون؟ حافظ صلاح الدین یوسف [1] سوال : انکار حدیث کا مطلب اور منکر حدیث کا مصداق کون ہے؟ الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وبعد الجواب بعون الوھاب والیہ المرجع والمآب یہ سوال اور اس کا جواب ، اس لحاظ سے بڑی اہمیت کا حا مل ہے کہ مستشرقین کے ڈسے ہوئے یا شاید مغرب کی عشوہ طرازیوں سے مسحور ، یا اپنے خود ساختہ نظریات کے فتراک کے نخچیر، جس حدیث کو چاہتے ہیں قبول کرلیتے اور جس کو چاہتے ہیں رد کر دیتے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ احادیث جن کی صحت پر امت مسلمہ متفق ہے اور انہیں امت کا تلقی بالقبول حاصل ہے ( جیسے صحیحین کی احادیث اور دیگر صحیح احادیث ہیں) تو وہ اگر ان کے مزعومات اور باطل نظریات کے خلاف ہوتی ہیں تو وہ مردود اور ضعیف ومنکر، حتیٰ کہ موضوع روایت سے بھی اگر ان کا مطلب پورا ہوتا ہو تو وہ مقبول قرار پاتی ہیں ۔ اس طرح وہ بہت سی صحیح حدیثوں کو خلاف قرآن یا عقل کے خلاف باور کراتے ہیں اور ان کو رد
Flag Counter