اس سے معلوم ہوا کہ قدرت کا مطلب یہ نہیں کہ اس کے نتیجے میں بالفعل مقدور کا خارج میں صدور بھی ہو۔ رب پاک نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو خاتم الانبیا بنایا ہے، اس لیے ان کا مثیل پیدا نہیں ہو گا۔﴿ وَ لٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ﴾ [الأحزاب: ۴۰][لیکن وہ اللہ کے رسول اور آخری نبی ہیں ]حدیث میں آیا ہے:(( وَخُتِمَ بِيَ النَّبِیُّوْنَ )) [1]’’میرے ذریعے سلسلۂ نبوت ختم کر دیا گیا ہے۔‘‘ارادہ:پوری کائنات اسی کے ارادے سے وجود پذیر ہے۔ سارے حادثات کا وہی ایک مدبر ہے۔ قلیل وکثیر، عسرویسیر، خیرو شر، نفع و ضرر، حلو و مر، ایمان و کفر، عرفان ونکران، فوزو خسران، نقصان و زیادتی، طاعت و عصیان؛ سب کچھ اسی کے ارادے سے ہے۔ وہ جو چاہے وہ ہو جاتا ہے اور جو نہ چاہے وہ نہ ہو گا۔حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم ہے:(( مَاشَائَ اللّٰہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُنْ )) [2][اللہ جو چاہے وہ ہو گا اور جو نہ چاہے وہ نہ ہو گا]نیز رب پاک کا ارشاد ہے:1۔﴿ وَمَا تَشَآئُ وْنَ اِِلَّآ اَنْ یَّشَآئَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ﴾ [التکویر: ۲۹][رب العالمین کی مشیت ہی تمھاری مشیت ہے]2۔﴿ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَھْدِیْ مَنْ یَّشَآئُ﴾ [القصص: ۵۶][لیکن اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے]3۔﴿ یَزِیْدُ فِی الْخَلْقِ مَا یَشَآئُ﴾ [الفاطر: ۱][مخلوق میں اللہ جو چاہتا ہے اضافہ کرتا ہے]4۔﴿ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْد﴾ [ البروج: ۱۶]