Maktaba Wahhabi

91 - 183
مدارس کے ضعیف العمر اور بیمار اساتذہ مسائل مشکلات اور ان کا حل رفیق احمد رئیس سلفی(علی گڑھ) زیر نظر مضمون ہندوستان کی مایہ ناز علمی شخصیت فضیلۃ الشیخ رفیق احمد رئیس سلفی حفظہ اللہ کی تحریر ہے ، جو نوائے اسلام دہلی کی اکتوبر 2015کی اشاعت میں شائع ہوا ۔موصوف نے موضوع پر انتہائی عمدہ اور نمایاں داد تحقیق دی ہے ۔ موضوع کی افادیت اور عصر حاضر میں اس کی انتہائی اہمیت کے پیش نظر اسے البیان کی اس اشاعت میں شامل کیا جارہاہے ۔ شیخ حفظہ اللہ نے یہ تحریر ہندوستانی معاشرہ کو سامنے رکھتے ہوئے لکھی اس لئے اس میں چند ایک ایسے پیراگراف تھے جن کا تعلق محض ہندوستانی معاشرہ وملک سے تھا جسے ہم نے حذف کردیا ہے اور جہاں مناسب تبدیلی محسوس کی اپنے ملک وقوم کے اعتبار سے وہ بھی کردی ہے جوبظاہر بہت کم مقامات پر ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شیخ حفظہ اللہ کی اس کاوش کو باعث اجر اور ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے اور قارئین کو اس سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ( ادارہ ) سرکاری امداد و مراعات سے محرو م دینی مدارس وجامعات کا ہمارے ملک میں ایک طویل سلسلہ ہے جن میں ملک کے ہزاروں مسلمان بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔کہنے کو بلاشبہ یہ خالص مذہبی تعلیم ہے لیکن اس سے فارغ ہونے کے بعد طلبہ میں جو صلاحیت پیدا ہوتی ہے،اس کی بنیاد پر وہ تعلیم وتدریس کے علاوہ دوسرےکئی پیشہ وارنہ کاموں سے بھی وابستہ ہوجاتے ہیں اور اپنی محنت سے اپنی فیملی کی کفالت کرتے ہیں۔ملک کی یہ ایک بہت بڑی خدمت ہے جو دینی مدارس وجامعات انجام دیتے ہیں۔ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگانے والے حضرات ان کے نظام تعلیم
Flag Counter