7۔(( اَلْعِزُّ إِزَارِيْ وَالْکِبْرِیَائُ رِدَاِئيْ )) [1][عزت میرا لباس اور کبریائی میری چادر ہے]صفتِ جلال، مجد، جبروت، کبریا اور عظمت یہ ہم معنی الفاظ ہیں ۔ قرآن کریم اور حدیث شریف میں ان کا ذکر کثرت سے آیا ہے۔ فرمایا:1۔﴿ ذُو الْجَلاَلِ وَالْاِِکْرَامِ﴾ [الرحمٰن: ۲۷] [جلال وعزت والا]2۔﴿وَلَہُ الْکِبْرِیَآئُ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ﴾ [الجاثیۃ: ۳۷][اور اسی کے لیے آسمانوں اور زمین میں سب بڑائی ہے اور وہی سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے]3۔(( وَ عِزَّتِيْ وَجَلَالِيْ وَعَظْمَتِيْ )) [2][ میری عزت، جلال اور عظمت کی قسم]4۔(( سُبْحَانَ ذِيْ الْجَبَرُوْتِ وَ الْمَلَکُوْتِ )) [3][جبروت اور بادشاہت والے کی پاکی بیان کرتے ہیں ]5۔(( أَھْلُ الثَّنَائِ وَالْمَجْدِ ))[4] [تعریف اور مجد والا]حیات:امام بیہقی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ صفات الٰہیہ کا ثبوت قرآن و حدیث دونوں سے ہے۔ اللہ کی ایک صفت حیات ہے۔ فرمایا:1۔﴿ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْم﴾ [البقرۃ: ۲۵۵] [وہ حی اور قیوم ہے]2۔﴿ ھُوَ الْحَیُّ لَآ اِِلٰـہَ اِِلَّا ھُوَ﴾ [المؤمن: ۶۵] [ وہ حی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ]3۔﴿ وَتَوَکَّلْ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لاَ یَمُوْتُ﴾ [الفرقان: ۵۸][اسی حی (زندہ) پر توکل کرو جس پر موت نہیں آتی]