Maktaba Wahhabi

29 - 183
مدینہ طیبہ ومسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل واحکام فضائل مدینہ طیبہ مترجم: ابو العالیہ احادیث میں مدینہ طیبہ کی بڑی فضیلت مذکور ہے، یہاں کچھ احادیث لکھی جاتی ہیں ۔ (1) امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہسے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن اوریہ صحیفہ لکھا جس میں مذکور ہے کہ مدینہ دوپہاڑوں عیر سے ثور تک حرم ہے ۔پس جس نے بھی اس میں بدعت یا کسی اور برے عمل کا ارتکاب کیا یا کسی بدعتی کوپناہ دی تو اس پر اللہ ،اس کے فرشتوں اورتمام لوگوں کی لعنت ہے۔ اس کی کوئی فرضی یا نفلی عبادت قبول نہیں کی جائے گی۔[1] (2)سیدناسعد سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ میں مدینہ کو دو پتھر یلی زمینوں
Flag Counter