اس کی خبر نہ تھی ہمیں یہ دن دکھائیں گےبے قدریوں کا اپنی قلق ان کے غم کا رنجکیا کیا ہم ان کے ہجر میں صدمے اٹھائیں گےاوصاف ان کے یاد کریں گے تمام عمرروئیں گے اور جلیسوں کو ان کے رلائیں گےغم خواری کرنے والا تو دنیا سے اٹھ گیااب کس کو اپنے غم کی کہانی سنائیں گےوقعت رہی اپنی نہ آبرو رہیاے بے مزہ حیات فقط ایک تو رہی [1]بابو رام سکسینہ نواب صاحب کے بارے میں لکھتے ہیں :’’نواب صاحب موصوف عربی و فارسی کے بڑے عالم و فاضل اور اپنے زمانے کے مشہور مفسر اور محدث سمجھے جاتے تھے۔ مفتی صدر الدین آزردہ کے شاگرد تھے اور تقریباً ڈیڑھ سو ضخیم کتابوں کے مصنف تھے۔ شعرا اور اہلِ علم کے بڑے قدر دان تھے۔ اردو میں توفیق اور فارسی میں نواب تخلص کرتے تھے۔‘‘ [2]تاریخ ادب اردو کے مصنف شہیر بابو رام سکسینہ کو شاید نواب صاحب کی تمام تصانیف کا علم نہیں ہوسکا، ان کی عربی، فارسی اور اردو کی کل تصانیف کی تعداد دو سو تیس کے قریب ہے، جن میں ڈیڑھ سو سے زائد کتابیں بڑی ضخیم اور کئی کئی جلدوں پر محیط ہیں ۔ ایک تفسیر قرآن پندرہ جلدوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے، لیکن اس کے باوجود نواب صاحب اپنی تصانیف کا ذکر نہایت منکسرانہ انداز میں کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں ان کے الفاظ قابل مطالعہ ہیں :’’میری تالیفات کا غالب حصہ علماے راسخین کے تراجم اور آثارِ سلف کے نقول پر مبنی ہے، جو ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ یا نقل کیے گئے ہیں ۔ جو کچھ میں نے اپنی