نافع بن جبیر رحمہ اللہ (99ھ) فرماتے ہیں :أَمَّا الْعَاقِبُ فَإِنَّہٗ عَقِبَ الْـأَنْبِیَائَ ۔’’عاقب تمام انبیا کے بعد آنے والے کو کہتے ہیں ۔‘‘(طبقات ابن سعد : 1/105، المَعرِفۃ والتّاریخ للفَسوي : 3/266، الشّریعۃ للآجرّي : 1014، شرح مشکل الآثال للطّحاوي : 1151، وسندہٗ صحیحٌ)امام زہری رحمہ اللہ (125ھ) عاقب کا معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :اَلَّذِي لَیْسَ بَعْدَہٗ نَبِيٌّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ۔’’جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو۔‘‘(مسند الإمام أحمد : 4/80، وسندہٗ صحیحٌ)امام یزید بن ہارون رحمہ اللہ (206ھ) کہتے ہیں :سَأَلْتُ سُفْیَانَ عَنِ الْعَاقِبِ؟ فَقَالَ : آخِرُ الْـأَنْبِیَائِ .’’میں نے امام سفیان بن حسین رحمہ اللہ سے عاقب کا معنی پوچھا، تو کہنے لگے : آخری نبی۔‘‘(غریب الحدیث لأبي عبید : 243/1، وسندہٗ صحیحٌ)امام ابوعبید رحمہ اللہ (224ھ) لکھتے ہیں :کَذٰلِکَ کُلُّ شَيْئٍ خَلَفَ بَعْدَ شَيْئٍ، فَہُوَ عَاقِبٌ لَّہٗ .’’دوچیزوں میں سے بعد میں آنے والی پہلی کی عاقب ہوتی ہے۔‘‘(غریب الحدیث : 1/243)مشہور لغوی امام، ابن درید رحمہ اللہ (321ھ) لکھتے ہیں :اَلْعَاقِبُ : الَّذِي یَجِيئُ فِي أَثْرِ صَاحِبِہٖ، وَمِنْہُ قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :