أَنَا الْعَاقِبُ لِأَنَّہٗ خَتَمَ الْـأَنْبِیَائَ ۔’’عاقب کامعنی ہے : جو اپنے ساتھی کے بعد آئے، فرمان نبوی ہے : ’’میں عاقب ہوں ۔‘‘ کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیا کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔‘‘(جَمہرۃ اللّغۃ : 1/346)امام لغت ابو منصور ازہری رحمہ اللہ (370ھ) لکھتے ہیں :مِنْ أَسْمَائِہِ الْعَاقِبُ أَیْضًا، مَعْنَاہُ آخِرُ الْـأنْبِیَائِ ۔’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام عاقب بھی ہے، یعنی آخری نبی۔‘‘(تہذیب اللّغۃ : 7/138)امام اللغہ، ابو نصر جوہری رحمہ اللہ (393ھ) لکھتے ہیں :قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَنَا الْعَاقِبُ، یَعْنِي آخِرَ الْـأَنْبِیَائِ، وَکُلُّ مَنْ خَلَفَ بَعْدَ شَيْئٍ، فَہُوَ عَاقِبُہٗ ۔’’فرمان نبوی : ’’میں عاقب ہوں ۔‘‘ کا مطلب ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ۔ دو چیزوں میں سے بعد میں آنے والی پہلی کی عاقب کہلاتی ہے۔‘‘(الصّحاح تاج اللّغۃ : 1/184)لغوی امام، ابن مارسی رحمہ اللہ (395ھ) لکھتے ہیں :رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْعَاقِبُ؛ لِأَنَّہٗ عَقِبَ مَنْ کَانَ قَبْلَہٗ مِنَ الْـأَنْبِیَائِ صَلَوَاتُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ ۔’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاقب ہیں ، یعنی پہلے انبیا کے بعد دنیا میں تشریف لائے۔‘‘(مُجمَل اللّغۃ : 395)