رُفِعَ قَبْرُہٗ مِنَ الْـأَرْضِ نَحْوًا مِّنْ شِبْرٍ ۔’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک زمین سے تقریباً ایک بالشت اونچی تھی۔‘‘(السّنن الکبریٰ للبیہقي : 3/407؛ وصححہ ابن حبان : 6635؛ وسندہٗ صحیحٌٌ)11.سفیان تمار رحمہ اللہ کہتے ہیں :دَخَلْتُ الْبَیْتَ الَّذِي فِیہِ قَبْرُ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَرَأَیْتُ قَبْرَ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَقَبْرَ أَبِي بَکْرٍ، وَعُمَرَ مُسَنَّمَۃً ۔’’میں اس حجرے میں داخل ہوا، جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک تھی۔ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سیّدنا ابو بکر اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہما کی قبروں کو کوہان نما دیکھا۔‘‘(مصنف ابن أبي شیبۃ : 3/333، صحیح البخاري : 1390، مختصراً، وسندہٗ صحیحٌٌ)12.قاسم بن محمد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں :دَخَلْتُ عَلٰی عَائِشَۃَ، فَقُلْتُ : یَا أُمَّہِ اکْشِفِي لِي عَنْ قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَصَاحِبَیْہِ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُمَا، فَکَشَفَتْ لِي عَنْ ثَلَاثَۃِ قُبُورٍ لَّا مُشْرِفَۃٍ، وَلَا لَاطِئَۃٍ مَّبْطُوحَۃٍ بِبَطْحَائِ الْعَرْصَۃِ الْحَمْرَائِ ۔’’میں سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا اور کہا : امی جان! میرے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ساتھیوں (سیّدنا ابو بکر صدیق اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہما ) کی قبریں کھول دیجئے، (یعنی اپنا حجرہ کھول دیجئے)انہوں نے