Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

272
فَقُمْتُ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَقَبَّلتُ رَأْسَہٗ وَیَدَہٗ وَرِجْلَہٗ ۔ ’’میں اپنے مولیٰ عبد اللہ بن سائب کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گیا اور آپ کا سر، ہاتھ اور پاؤں چوم لیے۔‘‘ (الرّخصۃ في تقبیل الید لابن المقري : 24) سند سخت ’’ضعیف‘‘ ہے۔ 1.ابو الحسن احمد بن محمد بن عبد اللہ بن قاسم ’’ضعیف‘‘ہے۔ امام ابوحاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ضَعِیفُ الْحَدِیثِ، وَلَسْتُ أُحَدِّثُ عَنْہُ ۔ ’’اس کی حدیث ضعیف ہوتی ہے۔ میں اس سے روایت نہیں لیتا۔‘‘ (الجرح والتّعدیل لابن أبي حاتم : 2/71) امام عقیلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : مُنْکَرُ الْحَدِیثِ، یُوصِلُ الْـأَحَادِیثَ ۔ ’’یہ منکر الحدیث ہے۔ یہ منقطع احادیث کو موصول بیان کر دیتا تھا۔‘‘ (الضّعفاء الکبیر : 2/71) حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اس کی ایک حدیث کے بارے میں لکھا ہے : مَا ہٰذَا الْحَدِیثُ بِبَعِیدٍ مِنَ الْوَضْعِ ۔ ’’بعید نہیں کہ یہ حدیث گھڑنتل ہی ہو۔‘‘ (تاریخ الإسلام : 5/1096)
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter