Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

273
2.احمد کے باپ محمد بن عبد اللہ بن قاسم کے حالات نہیں مل سکے۔ 3.احمد کے دادا عبد اللہ بن قاسم کی توثیق نہیں ملی۔ روایت نمبر 6 : اسماعیل بن عبد الرحمن بن ابوکریمہ،سدی رحمہ اللہ (127ھ) سورت مائدہ کی آیت (111) کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : میرا باپ کون ہے؟ فرمایا : فلاں ۔ اس پر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھے اور پاؤں چوم لیا۔‘‘ (تفسیر الطّبري : 9/17) سدی رحمہ اللہ تابعی ہیں اور بلاواسطہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کر رہے ہیں ، لہٰذا یہ روایت ’’مرسل‘‘ ہے، جو کہ ضعیف حدیث کی ایک قسم ہے۔ روایت نمبر 7 : صہیب مولیٰ عباس کا بیان ہے : رَأَیْتُ عَلِیًّا یُّقَبِّلُ یَدَ الْعَبَّاسِ وَرِجْلَیْہِ، وَیَقُولُ : یَا عَمِّ! ارْضَ عَنِّي ۔ ’’میں نے دیکھا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ہاتھ اور پاؤں چومتے ہوئے کہہ رہے تھے : چچا جان! مجھ سے راضی ہو جائیے۔‘‘ (الأدب المفرد للبخاري : 976، الرّخصۃ في تقبیل الید لابن القري : 15، تاریخ دِمَشق لابن عساکر : 26/372) سند ’’ضعیف‘‘ ہے، صہیب مولیٰ عباس کو صرف ابن حبان رحمہ اللہ نے ’’الثقات : 4/381 ‘‘ میں ذکر کیا ہے، لہٰذا ’’مجہول الحال‘‘ہے۔
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter