Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

274
حافظ ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : صُہَیْبٌ لَّا أَعْرِفُہٗ ۔’’ صہیب کو میں نہیں جانتا۔‘‘ (سیر أعلام النّبلاء : 2/94) لہٰذا حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (التقریب : 2955)کا ’’صدوق‘‘کہنا درست نہیں ۔ روایت نمبر 8 : بیان ہے کہ امام مسلم رحمہ اللہ نے امام بخاری رحمہ اللہ کی پیشانی کو بوسہ دیا اور فرمایا : دَعْنِي حَتّٰی أُقَبِّلَ رِجْلَیْکَ ۔ ’’اجازت دیجیے کہ میں آپ کے پاؤں چوم لوں ۔‘‘ (تاریخ ابن عساکر : 68/52، التقیید لمعرفۃ رواۃ السّنن والمسانید لابن نقطۃ : 331) سند ’’ضعیف‘‘ ہے، ابو نصر احمد بن حسن بن احمد بن حمویہ، ورّاق کے حالات زندگی نہیں مل سکے۔ دوسری سند تاریخ بغداد (3/102۔103)اور تاریخ دمشق(68/52) میں ہے۔ وہ بھی ’’ضعیف‘‘ ہے۔ ابو نصر احمد بن محمد، ورّاق کی توثیق نہیں مل سکی۔ بعض شبہات : قدم بوسی کے متعلق روایات کا محدثین کے اصولوں کے مطابق جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے کچھ ثابت نہیں ۔ سلف سے بھی باسند ِصحیح اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ لہٰذا اولیا وصالحین کے پاؤں چومنا جائز نہیں ۔ چنانچہ مندرجہ
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter