Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

275
ذیل استدلال درست نہیں : ’’اولیاء اللہ کے ہاتھ پاؤں چومنا اور اس طرح ان کے بعد ان کے تبرکات بال و لباس وغیرہ کو بوسہ دینا،ان کی تعظیم کرنا مستحب ہے۔احادیث اور عمل صحابہ کرام سے ثابت ہے،لیکن بعض لوگ اس کا انکار کرتے ہیں ۔‘‘ (جاء الحق از نعیمی : 1/368) اولیاء اللہ کے ہاتھ چومنا جائز ہے، لیکن اسے بھی عبادت نہیں بنانا چاہیے۔ رہا پاؤں چومنا، تو یہ ثابت ہی نہیں ، چہ جائیکہ مستحب ہو! جہاں تک تبرکات کی بات ہے، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خاص ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفائے راشدین جیسے کبار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی چھوڑی ہوئی چیزوں کو کسی صحابی یا تابعی نے تبرک نہیں بنایا۔ اسی طرح یہ عبارت بھی غلو پر مبنی ہے : ’’ان احادیث و محدثین وعلماء کی عبارات سے ثابت ہوا کہ بزرگان کے ہاتھ پاؤں اور ان کے لباس،نعلین،بال غرضیکہ سارے تبرکات،اسی طرح کعبہ معظمہ، قرآنِ مجید،کتب ِ احادیث کے اوراق کا چومنا جائز اور باعث برکت ہے، بلکہ بزرگانِ دین کے بال و لباس و جمیع تبرکات کی تعظیم کرنا۔‘‘ (جاء الحق : 1/399) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار مبارکہ کے علاوہ کسی بھی ولی و صالح انسان کے آثار سے تبرک حاصل کرنا جائز نہیں ، تو بوسہ دینا کیسے جائز ہوا؟ کعبہ معظمہ، قرآنِ مجید اور کتب ِاحادیث کے اوراق چومنے پر کوئی دلیل شرعی نہیں ،یہ غیرمشروع عمل ہے۔اگر یہ کوئی نیک کام ہوتا، تو صحابہ و تابعین جیسے اسلاف ِامت اس سے کیونکر غافل رہتے؟
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter