Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

دیکھنے کی تمنا کی، تو وہ نور ان کے انگوٹھے کے ناخنوں میں چمکا دیا گیا۔ انہوں نے فرط ِ محبت سے ان ناخنوں کو چوما اور انگوٹھوں سے لگایا۔‘‘ (جاء الحق : 1/398) ہمیں قرآن وحدیث کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے ،محرف ومبدل کتابوں کی پیروی کا حکم نہیں دیا گیا۔ نیز لکھتے ہیں : ’’اگر مان بھی لیا جائے کہ یہ حدیث ضعیف ہے، پھر بھی فضائل اعمال میں حدیث ضعیف معتبر ہوتی ہے ۔‘‘ (جاء الحق : 1/401) ٹھیک ہے کہ فضائل میں ضعیف کے معتبر ہونے یا نہ ہونے پر بحث شروع ہو چکی ہے ،گو سلف میں یہ بحث نہ تھی، لیکن بے سند روایت کو تو کسی نے بھی معتبر نہیں کہا۔ دوسرے یہ کہ اس مسئلہ کا تعلق فضائل اعمال سے نہیں ،بلکہ احکام شرعیہ سے ہے کہ اذان میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک سن کر انگوٹھے چومنے چاہئیں یا نہیں ، فضائل کی بات تو بعد میں ہے۔ قارئین کرام ! یاد رکھیں دین صحیح روایات کانام ہے، فضائل کا تعلق بھی دین سے ہے۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ (354ھ)لکھتے ہیں : لَمْ أَعْتَبِرْ ذٰلِکَ الضَّعِیْفَ لِأَنَّ رِوَایَۃَ الْوَاہِي وَمَنْ لَّمْ یَرْوِ سَیِّاٰنِِ ۔ ’’میں نے اس ضعیف راوی کا اعتبار نہیں کیا، کیونکہ کمزور راوی کی روایت نہ ہونے کے برابر ہے۔‘‘ (الثّقات : 9/159) نیز لکھتے ہیں :
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter