Maktaba Wahhabi

بدعات سنت کے میزان میں

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: دار المعرفۃ پاکستان

الرِّجَالِ، وَإِنْ زَخْرَفُوہُ بِالْقَوْلِ. فَإِنَّ الْأَمْرَ یَنْجَلِی، وَأَنْتَ عَلَی طَرِیقٍ مُسْتَقِیمٍ ۔ ’’لوگ آپ کا بائیکاٹ کر دیں ، تب بھی سلف کے عقائد و اعمال سے جڑے رہیں ، ارباب بدعت کی آرا نظر بھاتی ہوں تب بھی ان سے کنارہ کشی اختیار کریں ،کیونکہ حق واضح ہو چکا ہے اور آپ صراط مستقیم پر گامزن ہیں ۔‘‘ (شَرَف أصحاب الحدیث للخطیب : 6، الشّریعۃ للآجري : 127، وسندہٗ صحیحٌ) ٭ علامہ ابو مظفر سمعانی رحمہ اللہ (489ھ)فرماتے ہیں : شِعَارُ أَہْلِ السُّنَّۃِ اتِّبَاعُہُمُ السَّلَفَ الصَّالِحَ، وَتَرْکُہُمْ کُلَّ مَا ہُوَ مُبْتَدَعٍ مُحْدَثٍ . ’’اہل سنت کا شعار سلف صالحین کی پیروی اور ہر نئی بدعت سے فرار ہے۔‘‘ (الحُجّۃ في بیان المَحَجّۃ : 1/395) ٭سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : کُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ، وَإِنْ رَآہَا النَّاسُ حَسَنَۃً ۔ ’’ہر بدعت گمراہی ہے، خواہ لوگ اسے ’’حسنہ‘‘ کا نام دیں ۔‘‘ (السّنۃ للمَروزيّ : 24، المَدخَل إلی السّنن الکبرٰی للبیہقي : 191، وسندہٗ صحیحٌ) مذکورہ کتاب اور دیگر تمام کتب و رسائل وبیانات وپیغامات وفتاوی میں ہم نے اپنے منہج کی بنیاد فہم سلف کو بنایا ہے، یعنی کسی نئے نظریے اور عقیدے کو اس لائق ہی نہیں سمجھا گیاکہ اس کی طرف نظر التفات بھی کی جائے، کیوں کہ ہمارے اسلاف ہمیں یہ بات بہت پہلے سے سمجھا گئے تھے :
x
صفحہعنوان
5حرفِ چند
11قبر پر تلقین
48گیارہویں کی شرعی حیثیت
60انگوٹھے چومنے کی شرعی حیثیت
69اولیاء اللہ کے نام پر ذبح!
95نمازِ جنازہ کے بعد دُعا
123دس سوال
125جنازہ کے ساتھ بآواز بلند ذکر
136نمازِ فجر وعصر کے بعد مصافحہ
145اولیاء اللہ کے نام کی نذر ونیاز
167نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں حاضری
176قبر پر اذان کی شرعی حیثیت
186قبروں کی مجاوری
195قبروں پر چراغاں کرنا
215قبروں پر گنبد بنانے کی شرعی حیثیت
248قبروں پر پھول اور چادریں چڑھانا
265قدم بوسی کی شرعی حیثیت
279رقص کی شرعی حیثیت
298عرس کی شرعی حیثیت
314میت کی طرف سے نماز
317قرآن خوانی کی شرعی حیثیت
329کفن پرلکھنا
336کیا لفظ ’’اللہ‘‘ ذکر ہے؟
346زبان سے نیت
Flag Counter