Maktaba Wahhabi

طہارت کے مسائل

مؤلف: الشیخ اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز

(مسئلہ نمبر8) بلی کا جھوٹا ناپاک نہیں ہوتا۔ (مسئلہ نمبر9)میاں،بیوی دونوں بیک وقت ایک ہی برتن کے پانی سے وضو کرسکتے ہیں۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ :کُنْتُ اَتَوَضَّأُ اَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ قَدْ اَصَابَتْ مِنْہُ الْہِرَّۃُ قَبْلَ ذٰلِکَ ۔رَوَاہُ ابْنُ مَاجَہْ[1] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے وضو کرتے حالانکہ اس پانی سے بلی بھی پی چکی ہوتی۔اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ عَنْ اَبِیْ قَتَادَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((فِیْ الْہِرَّۃِ اِنَّہَا لَیْسَتْ بِنَجَسٍ اِنَّمَا ہِیَ مِنَ الطَّوَّافِیْنَ عَلَیْکُمْ وَالطَّوَّافَاتِ ))۔رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ وَالنَّسَائِیُّ وَالتِّرْمِذِیُّ وَابْنُ مَاجَہْ[2] (صحیح) حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کے بارے میں فرمایا’’یہ ناپاک نہیں بلکہ تمہارے پاس(گھروںمیں)آتی جاتی رہتی ہے۔‘‘اسے ابوداود، نسائی،ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ (مسئلہ نمبر10)استعمال شدہ پانی میں نجاست نہ پڑی ہو تو پانی پاک ہی رہتاہے۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ جَائَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَعُوْدُنِیْ وَاَنَا مَرِیْضٌ لاَ اَعْقِلُ فَتَوَضَّأْ وَصَبَّ عَلَیَّ مِنْ وُضُوْئِہٖ فَعَقَلْتُ ۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ میں بیماری کی وجہ سے بے ہوش تھا ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری بیمار پرسی کے لئے تشریف لائے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور وضو سے بچا ہوا پانی مجھ پر ڈال دیا تو مجھے ہوش آگیا۔اسے بخاری نے روایت کیاہے۔
x
صفحہعنوان
6بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
19نیت کے مسائل
21طہارت کی فضیلت
23طہارت کی اہمیت
25پانی کے مسائل
28رفع حاجت کے مسائل
36نجاست دور کرنے کے مسائل
42جنابت کے مسائل <mfnote>
48حیض اور نفاس کے مسائل <mfnote>
59استحاضہ کے مسائل <mfnote>
64غسل کے مسائل
72وضو کے مسائل
84تیمم کے مسائل
87متفرق مسائل
91ضعیف اور موضوع احادیث
Flag Counter