Maktaba Wahhabi

59 - 144
یضربون بھا الناس، ونساء کاسیات،عاریات ،ممیلات ،مائلات، رؤوسھن کاسنمۃ البخت المائلۃ،لایدخلن الجنۃ ولایجدن ریحھا،وإن ریحھا لتوجد من مسیرۃ کذا وکذا)[1] یعنی:ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوقسم کے جہنمی لوگ، جنہیں میں نہیں دیکھ سکا(لیکن وہ آئندہ دورمیں پیداہوکر رہیں گے)ایک وہ لوگ جن کے ہاتھوں میں گائے کی دم کی طرح کوڑے ہونگے،جن سے وہ لوگوں کو مارتے پھریں گے۔ دوسری وہ عورتیں جو لباس پہنی ہوئی ہونگی،مگر برہنہ ہونگی،لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے والی اور خود لوگوں کی طرف مائل ہونے والی ہونگی،جن کے سروںکے بال اس طرح بنے ہونگے کہ وہ اونٹنی کی کوہان معلوم ہونگے،یہ عورتیں جنت میں داخل نہ ہوسکیں گی اور نہ ہی جنت کی خوشبو پاسکیں گی ،حالانکہ جنت کی خوشبو بہت دوری سے محسوس ہوگی۔ لباس پہنی برہنہ عورتوں سے مراد وہی عورتیں ہیں جن کے لباس مختصر ہوں ،یا چست ہوں ،یا باریک ہوں۔اس قسم کے لباس پہننے کے باوجود جسم برہنہ ہی رہتاہے۔ آیت مرقومہ بالامیں اللہ تعالیٰ کے فرمان:[وَلِبَاسُ التَّقْوٰى۝۰ۙ ذٰلِكَ خَيْرٌ۝۰ۭ ][2]
Flag Counter