Maktaba Wahhabi

40 - 144
لاإلٰہ إلا أنت.[1] یعنی:اے اللہ! ہر قسم کی تعریف تیرے لئے ہے،تو آسمانوں اور زمینوں اور جوکچھ ان میں ہے،کانورہے، ہر قسم کی تعریف تیرے لئے ہے، تو آسمانوں اورزمینوں اور جوکچھ ان میں ہے،کو قائم رکھنے والاہے، ہر قسم کی تعریف تیرے لئے ہے،تو ہی حق ہے، اورتیرا وعدہ حق ہے، اور تیری ملاقات حق ہے،اورجنت حق ہے، اورجہنم حق ہے، اور تمام نبی حق ہیں،اور قیامت حق ہے، اورمحمد( صلی اللہ علیہ وسلم )حق ہیں،اے اللہ!میں تیرے لئے اسلام لایا، اورتجھ پر ایمان لایا، اور تجھ پرہی توکل کرتاہوں، اور تیری ہی طرف انابت اختیارکرتاہوں، اور تیری توفیق کے ساتھ (معاندین)سے خصومت کرتاہوں،تیری ہی طرف تمام فیصلوں کو لوٹاتاہوں،پس مجھے معاف کردے، میرے اگلے اورپچھلے اور چھپے اور کھلے تمام گناہوں کو،تو ہی میرا معبود ہے،تیرے سوا کوئی معبودِ حق نہیں ہے۔ اس دعا میں أللھم لک الحمد۔۔۔الخ اسماءوصفات کاوسیلہ ہے ، اور لک أسلمت ۔۔۔الخ عبودیت کا وسیلہ ہے ،اور یہ دونوں وسیلے پیش کرکے ایک عظیم مقصد طلب کیا گیا ،یعنی فاغفرلی ما قدمت۔۔۔إلی آخرہ۔ ہدایت کی دعاکرنا ضروری ہے واضح ہو کہ ایک بندۂ مومن کیلئے دن رات ہدایت کی دعا کرنا نہایت ضروری ہے،
Flag Counter