Maktaba Wahhabi

19 - 144
شرحِ حدیث یہ حدیث دس عظیم الشان جملوں پر مشتمل ہے،ہم ہر جملہ کے تعلق سے الگ الگ اپنی معروضات پیش کرتے ہیں،وباللہ تعالیٰ التوفیق. پہلاجملہ: یا عبادی! إنی حرمت الظلم علی نفسی وجعلتہ بینکم محرما، فلا تظالموا. (حرمت ظلم) اے میرے بندو!بے شک میں نے اپنی ذات پر ظلم کو حرام کیا ہوا ہے، اور اسے تمہارے لئے بھی آپس میںحرام قرار دیتاہوں،پس تم ظلم نہ کرو۔ یاعبادی کی نداء،اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے،جس کی خبرہمیں اصدق المخبرین محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔یاعبادی کی نداء اس حدیث میں دس بار استعمال ہوئی ہے،جس کامعنی ہے:اے میرے بندو! یہ نداء،اللہ تعالیٰ کی اپنےبندوں کے ساتھ رفق اوررحمت کا مظہرہے، اور پیاربھرایہ
Flag Counter