Maktaba Wahhabi

18 - 144
یعنی:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم،آپ کی وفات کے بعد بھی اسی طرح فرض ہے جس طرح زندگی میں،اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کی احادیث کی رفعت وعظمت بالکل ایسی ہی ہے،جیسے وہ احادیث آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں سامنے بیٹھ کر آپ کی زبانِ مبارک سے سن رہے ہیں۔ سعید بن المسیب بیماری اورنقاہت کی وجہ سے لیٹے ہوئے تھے، ان سے ایک حدیث کی بابت پوچھاگیا تو اُٹھ کر بیٹھ گئے اور حدیث بیان کی۔ عبداللہ بن مبارک پیدل کہیں تشریف لے جارہے تھے،ان سے ایک حدیث کے بارہ میں سوال کیاگیا،توفرمایا:’’لیس ھذامن توقیر العلم‘‘ یعنی: یہ علم(حدیث) کی توقیر کے منافی ہے۔
Flag Counter