Maktaba Wahhabi

57 - 144
کردےاور جب چاہے لباس عطاء فرمادے،لہذا ہم اپنا بدن ڈھانپنے اور اپنی شرمگاہوں کو چھپانے کیلئے،ہمیشہ اسی کے محتاج ہیں۔ صرف ایک ٹھکانہ ایسا ہے جہاں برہنگی کا کوئی خوف نہیں رہے گا،انتہائی دیدہ زیب لباس ہروقت مہیارہے گا،وہ ٹھکانہ جنت ہے،اللہ تعالیٰ نے آدم سے فرمایاتھا: [اِنَّ لَكَ اَلَّا تَجُوْعَ فِيْہَا وَلَا تَعْرٰى۝۱۱۸ۙ وَاَنَّكَ لَا تَظْمَؤُا فِيْہَا وَلَا تَضْحٰي۝۱۱۹ ][1] یعنی:یہاں تو تجھے یہ آرام ہے کہ نہ تو بھوکا ہوتا ہے نہ ننگا اور نہ تو یہاں پیاسا ہوتا ہے نہ دھوپ سے تکلیف اٹھاتا ہے۔ کیوں نہ اس دارِ آخرت کی تیاری کی جائے،جہاں کبھی برہنگی کی کوئی نوبت نہ آئے گی،لیکن دنیاکی زندگی میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے فراہمیٔ لباس کی استدعا کرتے رہنا چاہئے،اور حصولِ لباس پر اس کا بہت زیادہ شکر ادا کرنا چاہئے۔ نیا لباس پہننے کی دعا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نیا لباس زیب تن فرماتے ہوئے یہ دعا کیاکرتے تھے: (الحمدللہ الذی کسانی ھذا ورزقنیہ من غیر حول منی ولاقوۃ )[2]
Flag Counter