Maktaba Wahhabi

144 - 144
ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟ اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟ اچھا ذرا یہ بھی بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا ہے یا ہم اس کے پیدا کرنے والے ہیں؟ معلوم ہوا کہ تمام تر رزق کاخالق صرف اللہ تعالیٰ ہے اور اسی کی عطاء سے سب کو میسر ہوتا ہے،لہذا ہر شخص طلبِ رزق میں اللہ تعالیٰ کا محتاج ہے، صرف اسی سے سوال کرناچاہئے۔ مباح وسائل واسباب اختیار کرنا ضروری ہے (۱۱) اللہ تعالیٰ سے کھانا مانگنے کا یہ معنی نہیں ہے کہ صرف مانگنے پر ہی اکتفاء کرلیاجائے،آسمان سے روپے پیسےیا روٹی نہیں برستی،ان چیزوں کے حصول کیلئے اللہ تعالیٰ سے سوال کے ساتھ ساتھ مباح وسائل واسباب کا اختیار کرنا بھی ضروری ہے،سورۂ ملک میں ارشاد ہوتاہے: [ہُوَالَّذِيْ جَعَلَ لَكُمُ الْاَرْضَ ذَلُوْلًا فَامْشُوْا فِيْ مَنَاكِبِہَا وَكُلُوْا مِنْ رِّزْقِہٖ۝۰ۭ وَاِلَيْہِ النُّشُوْرُ۝۱۵ ][1] ترجمہ:وه ذات جس نے تمہارے لیے زمین کو پست ومطیع کردیا تاکہ تم اس کی
Flag Counter