Maktaba Wahhabi

92 - 144
اللہ تعالیٰ ہی بندوں کو گمراہی کی دلدل سے نکال کر ہدایت کے راستہ پر لگاتا اور چلاتاہے،بھوکوں کو کھاناکھلاتاہے،برہنہ بدن انسانوں کو لباس مہیا کرتاہے،خطاکاروں کی لغزشوں کو معاف فرماتاہے۔ یہ تمام کام اللہ تعالیٰ ہی انجام دیتاہے،جبکہ وہ اپنی مخلوقات سے بکمال مستغنی ہے،مخلوقات میں کوئی قدرت یا طاقت نہیں ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کو کوئی نفع یانقصان پہنچائیں؛کیونکہ اللہ تعالیٰ غنی اورحمیدہے۔ اللہ تعالیٰ بندوں کے اعمال سے مستغنی ہے اللہ تعالیٰ کو بندوں کی اطاعات کی بھی کوئی حاجت نہیں اور نہ ہی بندوں کی کسی اطاعت کا کوئی نفع اس تک پہنچتاہے،اور نہ ہی ا ن کی نافرمانیوں کا کوئی نقصان اس تک پہنچتاہے،بلکہ بندے ہی اپنے امورِاطاعت سے نفع حاصل کرتےہیں،جبکہ معصیتوں کا نقصان اٹھاتےہیں۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: [لَنْ يَّنَالَ اللہَ لُحُوْمُہَا وَلَا دِمَاۗؤُہَا وَلٰكِنْ يَّنَالُہُ التَّقْوٰي مِنْكُمْ۝۰ۭ ][1] یعنی: اللہ تعالیٰ تک تمہاری قربانیوں کا گوشت اور خون نہیں پہنچتا، بلکہ اس تک تمہارے دلوں کا تقویٰ اوراخلاص پہنچتاہے۔
Flag Counter