Maktaba Wahhabi

140 - 144
ملک میں سکونت پذیر ہوں۔ ہرشخص اصلاً گمراہ ہے،ہدایت اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہے (۸)حدیث زیربحث سےیہ بھی معلوم ہوا کہ اصلاً ہرشخص گمراہ ہے اور ہدایت اسے نصیب ہوتی ہے جسے اللہ تعالیٰ عطا فرمائے،لہذا چونکہ ہرشخص ہدایت کامحتاج ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی عطا سے حاصل ہوتی ہے،اس لئے ضروری ہے کہ ہر شخص اللہ تعالیٰ سے ہدایت کا سوال کرتا رہے،جس کی عملی صورت یہ ہے کہ شب وروز کے مختلف اوقات کی نمازوں کی ہر رکعت میں [اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ۝۵ۙ ]کہہ کر،اللہ تعالیٰ سے ہدایت کا سوال کیا جاتاہے۔ حصولِ ہدایت کیلئے ضروری ہے کہ اس منہج کے ساتھ تمسک اختیار کیاجائے جسے ہدایت کا محور ومدار قرار دیاگیاہے،اور جس کے بغیر ہدایت پانا ناممکن ہے،وہ وحی الٰہی کا قبول وانقیاد ہے،جس کے ترجمان محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [قُلْ اَطِيْعُوا اللہَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ۝۰ۚ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْہِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ۝۰ۭ وَاِنْ تُطِيْعُوْہُ تَہْتَدُوْا۝۰ۭ وَمَا عَلَي الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ۝۵۴ ][1] ترجمہ:کہہ دیجئے کہ اللہ تعالیٰ کا حکم مانو، رسول اللہ کی اطاعت کرو، پھر بھی اگر تم نے
Flag Counter