Maktaba Wahhabi

20 - 144
انداز یقیناً بندوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی طرف راغب کرے گا۔ عباد ،عبد کی جمع ہے اور عبدمیں عبودیت یعنی غلامی کامعنی پایاجاتاہے، تو اس حدیث کو سننے اورپڑھنے والااس خطاب کو مستقل مدِنظر رکھے اور اپنے آپ کو،اپنے پروردگارکی عبودیت کے جملہ تقاضوں کو ہمیشہ پورا کرتے رہنے کیلئے مستعد رکھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو مخاطب کرکے ایک انتہائی اہم خبردی، اور یہ خبر اللہ تعالیٰ کا بندوں پر احسانِ عظیم ہے،فرمایا:میں نےاپنی ذات پر ظلم کرنا حرام کرلیاہے۔حالانکہ وہ ظلم کرنے پر پوری طرح قادرہے؛کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے،اگر اللہ تعالیٰ ظلم کرنے پر قادر نہ ہوتا تو اپنی ذات سے ظلم کی نفی کسی مدح یا ثناء کا موجب نہ ہوتی۔ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات سے،قدرت کے باوجود،ظلم کا صدور ناممکن ومحال ہے،محال کیوں ہے؟اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے خود ظلم کی نفی فرمادی۔ ارشاد فرمایا:[وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا۝۴۹ۧ ][1] ترجمہ:اور تیرا رب کسی پر ظلم وستم نہ کرے گا ۔ نیزفرمایا:[وَمَآ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ۝۲۹ۧ][2] ترجمہ:اور نہ میں اپنے بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والاہوں ۔
Flag Counter