Maktaba Wahhabi

39 - 144
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں دعاؤں کی قبولیت کو یقینی ذکر فرمایا، آپ حضرات بغوردیکھ لیجئے ان دونوں دعاؤں میں وسیلہ کی دونوں قسمیں موجود ہیں،یعنی:اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کاوسیلہ اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے فقرواحتیاج اور عبودیت کاوسیلہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات اپنی تہجد کی نماز کا آغاز ایک دعا سے فرماتے، اس دعا میں بڑے الحاح کے ساتھ،اللہ تعالیٰ سے مغفرت کا سوال کرتے، یہ بھی ایک عظیم الشان شرعی مطلوب ومقصودہے،اس دعاپربھی غورکرلیجئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طلبِ مغفرت سے قبل،اللہ تعالیٰ کے دربار میںاس کے اسماء وصفات اوراپنی عبودیت کا وسیلہ پیش فرمارہے ہیں۔ امام بخاری رحمہ اللہ اپنی صحیح میں،عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت سے یہ حدیث لائے ہیںکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کاقیام شروع فرماتے تو یہ دعا پڑھتے: أللھم لک الحمد أنت نور السموات والأرض ومن فیھن، ولک الحمد، أنت قیوم السموات والأرض ومن فیھن، ولک الحمد، أنت الحق، ووعدک الحق،ولقاؤک حق، والجنۃ حق، والنار حق، والنبیون حق، والساعۃ حق، ومحمد حق، أللھم لک أسلمت، وبک آمنت، وعلیک توکلت، وإلیک أنبت، وبک خاصمت، وإلیک حاکمت،، فاغفرلی وما قدمت وماأخرت، وما أسررت وما أعلنت، أنت إلھی
Flag Counter