Maktaba Wahhabi

38 - 144
یعنی:اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے،اس نے تو اللہ تعالیٰ کے اس اسمِ اعظم کے وسیلے سے دعا کرڈالی ہے کہ جب بھی اس اسمِ اعظم کے وسیلے سے دعاکی جائے گی تو وہ اسے قبول کرلے گا، اور جب بھی اس کے واسطہ سے سوال کیاجائے گا تو وہ ضرور عطافرمائے گا۔ دوسری حدیث جنابِ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی بات ایک دوسرے شخص سے کہی تھی،اس شخص نے ان الفاظ سے دعا مانگی تھی: ’’أللھم إنی اسئلک بأن لک الحمد لاإلٰہ إلا أنت ،المنان، بدیع السموات والأرض ،ذاالجلال والإکرام ،یا حی یاقیوم ‘‘[1] یعنی:اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتاہوں ،اس وسیلہ سے کہ تیرے ہی لئے ہمہ قسم کی حمد ہے،تیرے سوا کوئی معبودِ حق نہیں،تو خوب احسان کرنے والاہے،آسمانوں اورزمینوں کاخالق ہے،بڑےجلال والااور خوب انعام دینے والاہے،اے زندہ اورقائم رکھنے والی ذات۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لقد سأل اللہ بإسم الأعظم ‘‘ اس نے اللہ تعالیٰ سے اس کے اسم اعظم کے وسیلہ سے سوال کیاہے۔
Flag Counter