Maktaba Wahhabi

60 - 144
سے معلوم ہوتا ہے کہ جسم کے ظاہری لباس کی طرح ایک باطنی لباس بھی ہوتا ہے جسے لباس التقویٰ کا نام دیاگیاہے،یہ روح کا معنوی لباس ہے،جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے رہنے اور اس کی نافرمانی سے گریز کرتے رہنے کا نام ہے،شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: فیشمل الکسوتین :کسوۃ الجسد الحسیۃ،وکسوۃ الروح المعنویۃ یعنی:یہ حدیثِ زیربحث دونوں قسم کے لباسوں کوشامل ہوسکتی ہے: ایک جسم کا ظاہری اور حسی لباس ،دوسرا روح کا باطنی اور معنوی لباس۔ جسم کالباس انسان کے ظاہری بدن کو ڈھانپتا ہے ،روح کالباس درحقیقت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کانام ہے،جو روح کی تسکین اور زینت ہے۔
Flag Counter