Maktaba Wahhabi

21 - 83
نہ ماعز میں کوئی نقص ہے اور نہ اسکی عقل میں۔ پھر جب چوتھی بار ماعز آئے تو آپ نے اسکے لیے ایک گڑھا کھدوایا، پھر لوگوں‌ کو رجم کا حکم دیا، چنانچہ انہیں رجم کر دیا گیا۔  راوی کہتے ہیں کہ غامدیہ عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ اے اللہ کے رسول ! میں نے زنا کا ارتکاب کیا ہے مجھے پاک فرمائیے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے واپس لوٹا دیا۔ دوسرے دن وہ پھر آ کر کہنے لگی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کیوں مجھے واپس لوٹاتے ہیں؟ شاید مجھے آپ اسی طرح واپس لوٹا رہے ہیں جیسے ماعز کو واپیس لوٹا دیا تھا۔اللہ کی قسم ! میں تو حاملہ ہو چکی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بات نہیں ۔ تم جاؤ تا آنکہ تمھارے بچہ پیدا ہو۔ راوی کہتے ہیں کہ جب اس عورت کے بچہ پیدا ہو گیا تو وہ بچے کو ایک چیتھڑے میں لپیٹے ہوئے آئی اور کہنے لگی : یہ ہے بچہ جو میں نے جنا ہے ۔ آپ نے اس سے فرمایا: جاؤ، اس بچے کو دودھ پلاؤ تاآنکہ اسے دودھ چھڑا دو۔ پھر جب اس نے دودھ چھڑایا تو بچہ کو لے کر حاضر ہوئی جس کے ہاتھ میں روٹی کا ایک ٹکڑا تھا اور کہنے لگی:‌اے اللہ کے رسول :
Flag Counter