Maktaba Wahhabi

82 - 83
اے میرے بندو ! تم دن رات خطائیں کرتے رہتے ہو اور میں تمام گناہ بخش دیتا ہوں۔ لہٰذا مجھ سے بخشش طلب کرو میں تمہیں بخش دوں گا۔ تو پھر تو کیوں بخشش طلب نہیں‌کرتا؟ اور اللہ تعالیٰ رات کو اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تا کہ دن کو برائی کرنے والا توبہ کر لے اور دن کو پھیلاتا ہے تاکہ رات کو برائی کرنے والا توبہ کر لے اور اللہ تعالیٰ معذرت کو پسند فرماتا ہے ، پھر تو اس بات کو کیوں قبول نہیں کرتا۔  اللہ کی قسم ! تائب کا قول کتنا شیریں ہے۔ اے اللہ میں‌تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھ پر ضرور رحم فرما۔ میں تجھ سے تیری قوت اور اپنے ضعف کے ساتھ سوال کرتا ہوں ، اور اس لئے بھی کہ تو مجھ سے بے نیاز ہے اور میں تیرا محتاج ہوں۔ یہ میری جھوٹی اور خطاکار پیشانی تیرے سامنے ہے ، تیرے بندے میرے سوابہت ہیں لیکن میرا تیرے سوا کوئی آقا نہیں۔ تیرے سوا نہ کوئی پناہ گاہ اور نہ نجات پانے کی جگہ ہے۔ میں تجھ سے مسکین کی طرح سوال کرتا ہوں اور ذلیل اور منکسر ہو کر تجھ سے دعا کرتا ہوں اور لاچار اور ڈرنے والے کی پکار کی طرح پکارتا ہوں۔ ایسے شخص کا سا سوال جس نے اپنی گردن تیرے سامنے جھکا دی ہو، اس کی ناک خاک آلود ہو گئی ہو،
Flag Counter