Maktaba Wahhabi

69 - 224
غَفُوْرٌ رَّحِیْمُ o قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ ج فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْکٰفِرِیْنَ﴾ [آل عمران:31…32] ’’ (اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کہہ دیجئے کہ اگر تم حقیقت میں اﷲسے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو، اﷲتم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں کی مغفرت کرے گا، وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔ ان سے کہو کہ اﷲاور رسول کی اطاعت قبول کرو!پھر اگر وہ تمہاری یہ دعوت قبول نہ کریں تو یقینا یہ ممکن نہیں کہ اﷲایسے لوگوں سے محبت کرے جو اس کی اور اس کے رسول کی اطاعت سے انکار کرتے ہیں۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:۔ [فاِنَّ خَیْرَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ وَخَیْرُُ الْھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَ شَرُّ الْاُمُوْرِ مُحْدَثَاتُھَا وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضِلَالَۃ] ’’ اﷲکی تعریف کے بعد سب سے بہترین کلام اﷲکی کتاب ہے، سب سے بہترین طریقہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے، سب سے بری چیزیں نئی باتیں (بدعات) ہیں اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ (مسلم، کتاب الجمعہ، جابر بن عبد اللّٰه رضی اللّٰه عنہ [مَنْ اَحْدَثَ فِی اَمْرِنَا ھٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌ] ’’ جو شخص ہمارے اس دین میں ایسی بات جاری کرے جو اس میں نہیں ہے تو وہ رد ہے۔‘‘ (مسلم، کتاب الاقضیہ، ام المؤمنین عائشہ رضی اللّٰه عنہا [مَنْ عَمِلَ عَمِلًا لَیْسَ عَلَیْہِ اَمْرُنَا فَھُوَ رَدٌ] [مسلم، کتاب الاقضیہ، ام المؤمنین عائشہ رضی اللّٰه عنہا] ’’ جو کوئی ایسا عمل کرے جس پر ہمارا کوئی حکم نہیں پس وہ ردّ ہے۔‘‘
Flag Counter