سرکاری ملازم کا پرائیویٹ پاسپورٹ پر حج السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ میں سرکاری ملازم ہوں لیکن میرا پاسپورٹ غیر سرکاری یعنی پرائیویٹ ہے۔ ایسی صورت میں حج پر جانے سے کیا میرا حج صحیح ہوگا یا میں گناہ گار بنوں گا۔؟ الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ! الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد! میرے خیال میں پاسپورٹ سب لوگوں کا ایک جیسا ہی ہوتا ہے،اس میں سرکاری اور پرائیویٹ کی کوئی تفریق نہیں ہوتی ہے۔اور اگر ہوتی بھی ہے تو اس کا حج کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ توضرورت کے تحت بنوانا پڑتا ہے۔اس سے آپ پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔ہاں البتہ اگر آپ اس پاسپورٹ کےذریعے کوئی ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں تو پھر اس کا گنا ہ ہو سکتا ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتوی کمیٹی محدث فتوی |
Book Name | اجتماعی نظام |
Writer | متفرق |
Publisher | متفرق |
Publish Year | متفرق |
Translator | متفرق |
Volume | متفرق |
Introduction | فتاوے متففرق جگہوں سے ، مختلف علما کے، مختلف کتابوں سے نقل کئے گئیے ہیں۔ البتہ جمع و ترتیب محدث ٹیم نے ، تصحیح و تنقیح المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نے کی ہے |