Maktaba Wahhabi

130 - 393
اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ صادق و مصدوق حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی خبردی ہے کہ بہترین مہر وہ ہے، جس میں زیادہ آسانی ہو جیسا کہ امام حاکم نے عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:بہترین مہر وہ ہے، جس میں زیادہ آسانی ہو۔ [1] آنحضور صلوات ربی وسلامہ علیہ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے کہ عورت کی برکت [2] یہ ہے کہ اس کے مہر میں آسانی ہو، امام حاکم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت کی برکت میں سے یہ ہے کہ اس سے منگنی میں آسانی ہو، اس کے مہر میں آسانی ہو اور اس کے رحم میں آسانی ہو۔ عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں یعنی اس کے رحم میں ولادت کے لیے آسانی ہو، عروہ رحمہ اللہ نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی طرف سے یہ بھی کہتا ہوں کہ عورت کی پہلی بدشگونی یہ ہے کہ اس کا مہر زیادہ ہو۔ [3] پس عقل مند وہ ہے، جو اپنی بیٹی کے نکاح میں آسانی پیدا کرکے حصول برکت کے لیے کوشش کرے، وہ شخص ہرگز عقل مند نہیں ہے، جو سختی سے مال کثیر کا مطالبہ کرکے نکاح کی برکت کو کم کرے۔ ۱۳۔ ب۔ مہر میں بہت زیادہ اضافہ عزت و افتخار کا مظہر ہے: بعض لوگ اپنی بیٹیوں کے مہر میں بہت اضافے پر اس لیے بھی اصرار کرتے ہیں
Flag Counter