Maktaba Wahhabi

335 - 393
یا کوئی لاربالی مخلوق دکھائیے تو میں آپ کے سامنے ہمیشہ دلیل کے ساتھ یہ ثابت کرسکوں گا کہ وہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس محبت و شفقت کو حاصل کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے، جس سے وہ اپنے بچپن میں محروم رہا تھا مگر وسائل اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں، اس کا تیر نشانے پر نہیں لگتا، جس کی وجہ سے وہ لوگوں بلکہ تمام معاشرے کے لیے کینے اور کراہت کی تباہ کاریوں میں گرجاتا ہے اور یہ سب کچوھ اس وجہ سے کہ اسے محبت و شفقت کے ان جذبات کی شدید ضرورت ہے، جنھیں وہ حاصل نہیں کرسکتا۔ [1] ۶۔ گھر کے تباہ کرنے اور فتنہ و فساد کے پھیلانے میں عورت کے باہر نکلنے کا اثر: یورپی عورت کارخانوں، مارکیٹوں اور حکومتی اداروں میں کام کے لیے جب گھر سے باہر نکلی، تو گھر سے باہر نکلنے اور کام کاج میں مشغول ہونے کا کیا نتیجہ نکلا؟ ہم اس سوال کا جواب علماءِ مغرب ہی سے پوچھتے ہیں، تو ویل ڈیورانٹ کارخانوں میں عورت کے کام پر گفتگو کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اگر ہم یہ تصور کریں کہ ہم اس وقت ۲۰۰۰ء؁ میں ہیں اور بیسویں صدی کے ربع اوّل میں رونما ہونے والے اہم انسانی واقعات کے بارے میں پوچھیں، تو معلوم ہوگا کہ نہ کوئی بڑی جنگ اور نہ روسی انقلاب کوئی بڑا واقعہ تھا بلکہ سب سے بڑا واقعہ عورت کی حالت کی تبدیلی تھی، انسانی تاریخ نے اتنے تھوڑے وقت میں اس طرح کی کوئی ہوش ربا تبدیلی نہیں دیکھی، مقدس گھر جو ہمارے معاشرتی نظام کی بنیاد تھا، شادی کا نظام جو انسانی شہوت اور عدم استقرار میں حائل تھا اور وہ اخلاقی قانون جس نے انسانیت کو وحشت سے نکال کر تہذیب و تمدن تک پہنچادیا
Flag Counter