Maktaba Wahhabi

53 - 393
تھے۔ [1] دوسری روایت میں ہے کہ ان دونوں نے مجھ سے کہا کہ وہ برہنہ مرد اور عورتیں جو تنور جیسی ایک عمارت میں تھے، وہ بدکار مرد اور بدکار عورتیں تھیں۔ [2] قیامت کے دن کا یہ شدید عذاب اس بات کی دلیل ہے کہ زنا ایک انتہائی سنگین اور بدترین جرم ہے۔ ۱۸۔ عورتوں کی عزتوں کی حفاظت واجب ہے: اسلام نے مردوں کے لیے عورتوں کی عزت کی حفاظت کو اس حد تک واجب قرار دیا ہے کہ اگر کوئی اپنے گھر والوں کی عزت کا دفاع کرتے ہوئے قتل ہوجائے، تو وہ شہید شمار ہوگا۔ امام نسائی رحمہ اللہ نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اپنے مال کا دفاع کرتے ہوئے قتل ہوجائے، وہ شہید ہے، جو اپنے دین کا دفاع کرتے ہوئے قتل ہوجائے، وہ شہید ہے اور جو اپنے خون کا دفاع کرتے ہوئے قتل ہوجائے، وہ بھی شہید ہے۔ [3] اسلام میں قرار دیا گیا ہے کہ دَیُّوْثْ … جو اپنے گھر والوں میں برائی دیکھے، پھر خاموش رہے اور اسے دور نہ کرے … جنت میں داخل نہیں ہوگا اور نہ اللہ تعالیٰ روزِ قیامت اس کی طرف دیکھیں گے۔ امام احمد رحمہ اللہ نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین شخص جنت میں داخل نہیں ہوں گے اور روزِ قیامت اللہ تعالیٰ ان کی طرف دیکھیں گے بھی نہیں۔(۱)والدین کا نافرمان،(۲)مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورت اور
Flag Counter