Maktaba Wahhabi

301 - 393
مبحث سوم شراب کی حرمت ۱۰۔ شراب ہر برائی کی چابی ہے۔ ۱۱۔ خاندان کے انتشار میں شراب کا اثر۔ ۱۲۔ شراب کی حرمت کے بارے میں اسلام کی طرف سے سختی۔ ۱۰۔ شراب ہر برائی کی چابی ہے: بعض منکرات کی خرابی صرف اسی وجہ سے نہیں کہ بذاتِ خود ان کا ارتکاب برا ہے، بلکہ ان کی خرابی میں اس وجہ سے مزید اضافہ ہوجاتا ہے کہ وہ ان کے مرتکب کو دوسری بہت سی برائیوں کے ارتکاب کی طرف لے جاتی ہیں، شراب نوشی بھی اسی قسم کی برائیوں میں سے ایک ہے۔ شراب نوشی انسان کی عقل و فکر کو ختم کردیتی ہے اور وہ ایسی برائیوں کا ارتکاب کرنے لگتا ہے، جن کا عام طور پر وہ ارتکاب نہیں کرتا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: اِنَّمَا یُرِیْدُ الشَّیْطٰنُ اَنْ یُّوْقِعَ بَیْنَکُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَآئَ فِی الْخَمْرِ وَالْمَیْسِرِ وَیَصُدَّکُمْ عَنْ ذِکْرِ اللّٰہِ وَعَنِ الصَّلٰوۃِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَھُوْنَ [1] (شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے سبب تمہارے آپس میں دشمنی اور رنجش ڈلوادے اور تمھیں اللہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو
Flag Counter