Maktaba Wahhabi

45 - 393
کر رہی ہو یا اس ٹیکس وصول کرنے والے کے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہوئے ٹیکس وصول کر رہا ہو۔ ‘‘ [1] ۱۶۔ زنا دنیا میں کئی شدید سزاؤں کا موجب ہے: جرم زنا کی ہولناکی کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ یہ دنیا میں کئی شدید سزاؤں کا موجب ہے، جن میں سے بعض سزائیں جسمانی ہیں اور بعض معنوی اور پھر معاملہ اسی پر بس نہیں بلکہ کچھ اجتماعی سزائیں بھی ہیں، جو صرف زانیوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ اس ساری جماعت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں، جس میں زنا عام ہوجائے، ان تمام امور کے بارے میں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ تفصیل سے گفتگو کریں گے۔ پہلے اجتماعی سزاؤں کے بارے میں گفتگو کی جائے گی اور پھر انفرادی سزاؤں کے بارے میں! ا۔ اجتماعی سزائیں: زنا کا نقصان صرف زانیوں تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ دوسروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے، جس قوم میں زنا کی کثرت ہو، اس پر اللہ تعالیٰ کا غضب بھی نازل ہوتا ہے اور اس میں موت کی بھی کثرت ہوجاتی ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب کسی بستی میں زنا اور سود عام ہوجائے تو انھوں نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے عذاب کے لیے پیش کردیا۔ [2] امام احمد رحمہ اللہ نے اُمّ المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ میری اُمت اس
Flag Counter