Maktaba Wahhabi

161 - 238
مذکورہ بالابیان کردہ سنتوں کے علاوہ نماز کی بقیہ وارد شدہ سنتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے، مثال کے طور پر: رکوع سے سر اٹھانے کے بعد امام، مقتدی اور منفرد کا’’ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ‘‘سے زائد دعا پڑھنا کیونکہ یہ سنت ہے، اسی طرح حالت رکوع میں دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر اس طرح رکھنا کہ ہاتھوں کی انگلیاں پھیلی ہوئی ہوں ۔ شرح : جب شیخ رحمہ اللہ نماز کے ساتھ اس کے ارکان اور واجبات کے بیان سے فارغ ہوئے؛ تو یہ درس شروع کیا جس میں نماز کی سنتوں کا بیان ہے جو واجب یا رکن نہیں ہیں ۔ اس میں مسلمان کے لیے تنبیہ ہے کہ وہ ان سنتوں کا بھر پور اہتمام کرے ۔اور کوشش کرے کہ ان میں سے کوئی چیز اس سے چھوٹ نہ پائے۔ اور ان کا مقام کم جانتے ہوئے ہر گز ایسے نہ کہے یہ تو سنت ہے رہ گئی تو کیا ہوا؟بلکہ اسے چاہیے کہ سنت کی ادائیگی کا حریص ہو؛ اوران کا خوب اہتمام کرے۔ اور اس کے ساتھ ہی اسے ڈرکر رہنا چاہیے کہ کہیں بے رغبتی کی وجہ سے کوئی سنت چھوٹ نہ جائے۔بیشک جو انسان بے رغبتی کے ساتھ کوئی سنت ترک کرتا ہے تو اس کا شمار ان لوگوں میں ہوسکتا ہے جن کے متعلق فرمان نبوی ہے:  ’’ جس نے میری سنت سے بے رغبتی کی وہ ہم میں سے نہیں ۔‘‘ (البخاری 5063 مسلم 1401)  لیکن اگر کسی انسان سے سنت بے رغبتی کی وجہ سے نہیں ؛ بلکہ اس وجہ سے رہ جاتی ہے کہ اس وقت اس میں نشاط اور دل جمعی نہیں تھی؛ یا سستی کی وجہ سے؛ تو ایسا انسان گنہگار تو نہیں ہوگا؛ مگر وہ اس کے اجر و ثواب سے محروم رہے گا۔  یہ سنتیں بہت ہی عظیم شان والی ہیں ؛ ان سے انسان کی نماز کی تکمیل ہوتی ہے؛ اور ثواب بڑھتا ہے۔اور انسان کوشش کرکے جتنا ہی زیادہ ان سنتوں پر عمل کرے گا؛ اس کی نماز کا ثواب اتنا زیادہ اور مقام اتناہی بلند درجہ کا ہوگا۔ نماز کی سنتوں کی اقسام نمازمیں مذکور ان سنتوں کی دو اقسام ہیں : ۱۔ قولی سنتیں :.... ان میں دعائے استفتاح پڑھنا؛رکوع میں ایک سے زیادہ بار سبحان ربی العظیم پڑھنا؛ رکوع سے اٹھنے کے بعد ’’رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْد‘‘ سے زائد دعا پڑھنا اور سجدہ میں ایک سے زیادہ بار سبحان ربی الأعلیٰ پڑھنا؛ دونوں سجدوں کے درمیان ایک سے زائد بار دعائے مغفرت ’’رب اغفرلی‘‘ پڑھنا۔ ۲۔ فعلی سنتیں :.... جیسے تکبیر تحریمہ کے وقت رفع یدین کرنا۔ رکوع میں جاتے وقت او ررکوع سے اٹھتے وقت ؛ اور تیسری رکعت کے لیے اٹھتے وقت رفع یدین کرنا۔اوررکوع کے وقت سر اور پیٹھ کو برابر رکھنا؛ جیسا کہ آگے آئے گا؛اور ایسے ہی سجدہ کے متعلق سنتیں ؛ اور تشہد میں انگلی کو حرکت دینا۔  شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ نماز کی سنتوں میں سے ’’ دعائے استفتاح پڑھنا‘‘اسے استفتاح اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس سے نماز کی ابتداء ہوتی ہے؛ اور تکبیر تحریمہ کے بعد سب سے پہلے ادا کیا جاتا ہے۔ اس استفتاح کی کئی دعائیں نبی
Flag Counter