Maktaba Wahhabi

315 - 413
روایت کرتے ہیں۔اور ان کی حدیث تازہ کھجوروں کے ساتھ خشک کھجوروں کی فروخت سے ممانعت کے بارے میں موطا امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اور سنن اربعہ میں مروی ہے، امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا یہ قول تہذیب[1] وغیرہ میں منقول ہے۔ بلکہ مولانا عثمانی رحمۃ اللہ علیہ اور بعض دیگر حضرات امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو ناقد حدیث اور جرح وتعدیل کا امام ثابت کرنے کے لیے ان کا ایک قول یہی زید بن عیاش کو مجہول کہنے کا ذکر کرتے ہیں۔ [2] وضاحت طلب مسئلہ یہ ہے کہ جب امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ تابعی کو مجہول اور اس کی روایت کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہیں، تو پھر خیر القرون کے مجہول ومستور کے بارے میں جس حنفی مسلک کو متعارف کروایا گیا ہے اسے امام صاحب کا قول قرار دیا جا سکتا ہے؟ تدلیس وارسال عیب نہیں قرون ثلاثہ کے جس طرح مستور، مجہول اور مبہم راوی کی روایت مولانا عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کے ہاں مقبول ہے اسی طرح خیر القرون کے مدلسین کی معنعن روایت بھی ان کے ہاں مقبول ہے اور مرسل بھی۔ چنانچہ ایک جگہ فرماتے ہیں کہ: ((التدلیس والإرسال فی القرون الثلاثۃ لایضرنا)) [3] ’’تدلیس اور ارسال قرون ثلاثہ میں ہمیں مضر نہیں۔‘‘ ایک جگہ فرماتے ہیں: ((والانقطاع لایضرنا)) [4] ’’ہمارے لیے انقطاع نقصان کا باعث نہیں۔‘‘ بلکہ بقیہ بن ولید کے بارے میں علامہ ہیثمی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ وہ مدلس ہے۔ مولانا
Flag Counter